الفضل کی یادیں
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍ستمبر2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں مکرم منوراقبال مجوکہ صاحب سابق امیر ضلع خوشاب لکھتے ہیں کہ میرا تعلق ایک ایسے دُورافتادہ علاقے سے ہے جو لمبے عرصہ تک بنیادی سہولتوں سے محروم رہا ہے۔ حتیٰ کہ بجلی جیسی نعمت کو دستیاب ہوئے بھی دوچار سال ہی ہوئے ہیں۔ میرے والد مکرم ملک عمر حیات مجوکہ صاحب ضلع سرگودھا کے گاؤں احمدآباد کے قریباً بیس سال صدرجماعت رہے۔ وہ الفضل کے خریدار تھے لیکن ڈاکیا ہفتے میں صرف ایک بار ڈاک لاتا تھا اس لیے الفضل آنے کے انتظار میں بھی ایک خاص لذّت اور سرور کا سماں رہتا تھا۔ اور اب ۴۵سال گزرنے کے بعد بھی الفضل کے انتظار کی کیفیت ویسی ہی ہے اور روزانہ وقتِ مقررہ پر اس کا انتظار رہتا ہے۔