اے عزیز! اپنے لیے بختِ رسا پیدا کر— نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 22؍ستمبر2025ء)
روزنامہ ‘‘الفضل’’ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر 2013ء میں حضرت ذوالفقار علی خان گوہرؔ صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اے عزیز! اپنے لیے بختِ رسا پیدا کر
تُو بنے جانِ جہاں ایسی فضا پیدا کر
سامنے تیرے ہے میدانِ عمل کی وسعت
عزمِ شہباز دکھا ، بالِ ہُما پیدا کر
آرزوؤں میں تیری روح ہو قربانی کی
اپنے ارمانوں میں تُو ذوقِ وفا پیدا کر
جلوۂ یارِ حقیقی کا ہو ادراک تجھے
نکتہ چیں آنکھ میں وہ نُورِ حیا پیدا کر
اُٹھ کہ ہے سعی و عمل ہی میں حیاتِ جاوید
رہبری کرکے نئے راہ نما پیدا کر
پھنس گئی ظلمتِ الحاد میں ساری دنیا
گمرہوں کے لیے پھر راہ ہدیٰ پیدا کر

اپنا تبصرہ بھیجیں