تربیت کا اِک عجب معیار دکھلاتا رہا — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل یکم دسمبر2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون2014ء میں اخبار ’’الفضل‘‘ کے حوالے سے مکرم سیّد اسرار احمد توقیر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

تربیت کا اِک عجب معیار دکھلاتا رہا
اِک صدی تک خوب یہ کردار دکھلاتا رہا
ہر کسی کو اُس کی حیثیت کی راہِ مستقیم
لجنہ ہو ، خدام یا انصار دکھلاتا رہا
فیض سے اس کے کہاں اطفال باہر رہ سکے
ان کو راہِ حق کے سب انوار دکھلاتا رہا
ابتلا کا دَور ہو یا ہو مسرّت کی گھڑی
ہر قدم پر اِک نیا کردار دکھلاتا رہا
الفضل! تیرے لکھاری ہوں کہ ہوں قاری تمام
ایسے سب احباب کی خدمت میں ہے میرا سلام

اپنا تبصرہ بھیجیں