جہاں عجز کی انتہا ہو گئی — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ ؍جنوری2026ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر2014ء میں مکرم پروفیسر محمد اکرام احسان صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
جہاں عجز کی انتہا ہو گئی
وہاں رحم کی ابتدا ہو گئی
کسی بھی عمل پر نہ اِتراؤ تم
جو نیکی ہے سمجھو بجا ہو گئی
کبھی خود کو وہ پاک کہتے نہیں
یہی عادتِ اصفیا ہو گئی
وہ مخفی رہے حُسن کی تھی طلب
نظر اُس سے پر آشنا ہو گئی
خدا کے مقرّب کے سایہ تلے
محبت مری دیکھ کیا ہو گئی
تہی ہاتھ احسان آیا یہاں
عقیدت اُسے بے بہا ہو گئی
