درد دل میں اُتر گیا ہے آج — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل …؍دسمبر2025ء)

مبارک احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جنوری2015ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے ایک بہت خوفناک سانحے کے حوالے سے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

درد دل میں اُتر گیا ہے آج
سانحہ جو گزر گیا ہے آج
رنگ لائے گا خون یہ اِک دن
جو زمیں پر بکھر گیا ہے آج
یہ درندے بھی کر نہیں سکتے
یہ جو انسان کر گیا ہے آج
یہ حقیقت ہے ظالموں کا ضمیر
پہلے سویا تھا مر گیا ہے آج
یہ وہ جن ہے جو نکلا بوتل سے
پھیل اب ہر نگر گیا ہے آج
جلد اس کو پکڑ میں لے یا ربّ!
یہ بہت اب بپھر گیا ہے آج
آنسوؤں میں یہ ڈھل گیا ہے درد
روتا روتا ظفرؔ گیا ہے آج

اپنا تبصرہ بھیجیں