دل کے لیے بہار ہے ، روح کے لیے قرار — نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر 2013ء میں ’’الفضل‘‘ اخبار کے حوالے سے مکرم اعظم نوید صاحب کا منظوم کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

دل کے لیے بہار ہے ، روح کے لیے قرار
اس کے نہیں اوصاف کا جگ میں کوئی شمار
تشنہ دلوں کی پیاس بجھاتا ہے خوب یہ
روحانیت کا یہ تو ہے اِک بحرِ بےکنار
پنہاں ہیں اس میں علم اور حکمت کے باب بھی
اس کے تمام سلسلے ہیں خوب طرحدار
ہر لفظ ہے علوم کی بارش لیے ہوئے
ہر اِک کڑی ہے دل نشیں ، پُرکیف و پُروقار
اِک علم و آگہی کا سمندر ہے جوش پر
عرفان و نُور کرتا ہے ہر اِک پہ آشکار
تعریف اس کی کس طرح اعظمؔ کروں بیاں
الفضل ہے زمانے میں ایک فضلِ کردگار

اپنا تبصرہ بھیجیں