دوستو! الفضل تو مجموعۂ انوار ہے — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں شامل مکرم لئیق احمد عابد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب درج ذیل ہے:

لئیق احمد عابد صاحب

دوستو! الفضل تو مجموعۂ انوار ہے
جس جگہ پہنچا اندھیرا دُور سارا ہوگیا
چلچلاتی دھوپ تھی ننگا بدن جلنے لگا
پیرہن بھی مل گیا اور سر پہ سایہ ہوگیا
تشنہ روحوں کو ملے گا شربتِ وصل و بقا
جو ہوا تھا بند پھر جاری وہ دھارا ہوگیا
رات لمبی تھی مگر فضلِ خدا سے کٹ گئی
ظلمتیں جاتی رہیں ہر سُو اُجالا ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں