زندگی بخش ہے فضل کی نہر ہے — نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی 2023ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں شامل اشاعت مکرم مقصود احمد منیب صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:
زندگی بخش ہے فضل کی نہر ہے
نُور کی لہر ہے علم کا شہر ہے
ہے یہ جُوئے سعادت رواں دیکھیے
دَجل کی دھوپ میں ماہ ہے مہر ہے
دعوتِ فکر ہے تیری ہر اِک ادا
روشنی ابتدا، روشنی انتہا
تجھ میں ذکرِ خدا کی انوکھی صدا
تجھ میں عشقِ محمدؐ کا ہے معجزہ
عاجزانہ دعائیں ہماری ہیں یہ
فیض کی تیری لہریں یہ چلتی رہیں
عمر سو سال اب جب کہ تیری ہوئی
فضل کی تیری نہریں یہ بہتی رہیں