شب گزر جائے گی آخر مضطرؔ — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل جلسہ سالانہ نمبر 21 تا 26؍جولائی 2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍نومبر 2014ء میں صاحبِ عرفان شاعر مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

چودھری محمد علی صاحب

جاں بکف اشک بجام آئے گی
نالہ کرتی ہوئی شام آئے گی
در بدر روتی پھرے گی خلقت
کوئی تدبیر نہ کام آئے گی
شور رُک جائے گا آوازوں کا
اِک صدا بر سرِ عام آئے گی
داغ در داغ جلیں گے سینے
یاد یاروں کی مدام آئے گی
پھر سرِ دار ہنسے گا منصور
زندگی پھر کسی کام آئے گی
پھر وہی جشنِ شہیداں ہوگا
زندگی بہرِ سلام آئے گی
شب گزر جائے گی آخر مضطرؔ
صبح آہستہ خرام آئے گی

شب گزر جائے گی آخر مضطرؔ — نظم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں