مدیر کے نام خطوط

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 15؍ستمبر2025ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر 2013ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب ایڈیٹر الفضل ربوہ کے نام حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے چند خطوط سے اقتباسات پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مولانا نسیم سیفی صاحب

٭… ’’مَیں بڑی باریکی سے الفضل کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ جو باتیں بھی قابل توجہ میرے ذہن میں آتی رہیں گی وہ آپ کو لکھتا رہوں گا۔ اگر کوئی تنقید بھی ہو تو رنجیدہ خاطر نہ ہوں۔ … اس وقت تو الفضل کو زندہ رکھنا ہی بڑا جہاد ہے۔ جو منہ پھاڑے اژدہا ہے اس سے الفضل کو بچائے رکھنا زبردست جہاد اور تاریخی جدوجہد ہے۔‘‘
٭…’’یہ پرچہ نہیں بلکہ پرچم ہے جو آپ کے ہاتھ میں ہے۔ نہ یہ (ہاتھ) سرنگوں ہونا جانتا ہے نہ یہ پرچم (الفضل)۔ خدا اِس ہاتھ کو بھی مضبوط اور توانا اور محفوظ رکھے اور اُس قلم کو بھی جو صبح و مساء ہر میدانِ کارزار میں احمدیت کی صداقت کے پھریرے اڑا رہا ہے۔ الفضل باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ اس کے ہر صفحے اور ہر مضمون پر میری نظر ہوتی ہے۔‘‘
٭…’’کارکنانِ الفضل جس بلندہمّتی کے ساتھ سینہ تانے بےخوف اور بےدھڑک، دشمن کے ہر ظالمانہ حملے کا مقابلہ کررہے ہیں ہر احمدی کو اس کا شدّت سے احساس ہے اور ہر احمدی کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں