مرا وطن یہ مری جان سے بھی پیارا وطن — نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 11؍اگست 2025ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2014ء کی خصوصی اشاعت (پاکستان نمبر) میں مکرم بشارت طاہر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

مرا وطن یہ مری جان سے بھی پیارا وطن
دکھوں کی زرد سیاہی میں کھو گیا ہے کہیں
غموں کے بار اٹھائے ہوئے ہیں لوگ یہاں
لہو میں اپنے نہائے ہوئے ہیں لوگ یہاں
دلوں میں زخم ہیں آنکھوں سے اشک بہتے ہیں
ہم ایک آگ میں جھلسے ہوئے سے رہتے ہیں
ہر ایک موڑ پہ مقتل ہیں ذبح خانے ہیں
ہر ایک شہر میں نفرت کے تانے بانے ہیں
لہو میں بہ گئے انسانیت کے سارے غرور
دعا ہے درد میں ڈوبی یہ میرے ربّ کے حضور
مٹا دے نفرتیں دل میں محبتیں بھر دے
مری اندھیر سی نگری میں روشنی کردے
اچھی نظم ہے