مَیں غلامِ مسیح زماں ہو گئی — نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر2014ء میں مکرم آصف محمود ڈار صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں اردو زبان کے مسیحِ زماں کی غلامی میں آنے سے پیدا ہونے والے انقلاب کو اردو زبان کی زبانی نظم کیا گیا ہے۔ یہ مختصر نظم ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت مسیح موعود و مہدی معہود ؑ

مَیں غلامِ مسیح زماں ہو گئی
ہے حقیقت کہ مَیں جاوداں ہو گئی
تیری خدمت میں حاضر ہوئی جب سے مَیں
تب سے عرب و عجم کی زباں ہو گئی
وہ خزائن جو صدیوں سے مدفون تھے
اُن خزائن سے مَیں ضوفشاں ہو گئی
سب زبانوں کی جامع ہوئی بےگُماں
تیری برکت سے مَیں گلفشاں ہو گئی
تُو ہے سلطان تحریر و تقریر کا
مَیں ہوں خوش بخت تیری زباں ہوگئی
مجھ کو بویا فقیروں نے تیرے لیے
تیری تحریر سے مَیں جواں ہو گئی
میرؔ و غالبؔ نے سینچا تھا مجھ کو کبھی
تجھ کو پایا تو رشکِ جناں ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں