مینوپاز کے مسائل اور ہومیوپیتھی
(عمر ہارون)
*توجہ، فوکس اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی (مینوپاز کے دوران)*
مینوپاز کے دوران، جب ایسٹروجن ہارمون کم ہو جاتا ہے، تو خواتین کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے:

دماغی دھند (brain fog)
سیکھنے کی صلاحیت میں کمی، سستی
نام بھول جانا
توجہ قائم رکھنے یا فوکس کرنے میں مشکلات
چیزوں پر دھیان نہ لگنا
گرمی کے شدید جھٹکے (Hot Flashes) نیند خراب کرتے ہیں، اور نیند کی خرابی بھی توجہ کم ہونے کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔
مندرجہ ذیل Bach Flower Remedies ان مسائل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں:
Clematis – دھیان واپس لانے میں مدد دیتی ہے
White Chestnut (WCN) – بار بار آنے والے خیالات کو روکنے میں
Walnut – تبدیلیوں کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں
Scleranthus – ذہنی الجھن اور فیصلہ کرنے کی دشواری میں
Impatiens – جلد بازی اور چڑچڑاہٹ میں مدد دیتی ہے
یہ ریمیڈیز خواتین کو مینوپاز کے دوران فوکس اور توجہ قائم رکھنے میں قدرتی مدد فراہم کرتی ہیں۔