پردیس میں بدلتا ہوا انسان
(عمر ہارون)

موسمی ڈپریشن، اندھیرا، سردی، خاموشی , تنہائی
پردیس میں صحت سے متعلق کئی مسائل عام ہو سکتے ہیں
جیسے مسلسل تنہائی کی وجہ سے اینگزائٹی، نیند کی خرابی، بے چینی، موڈ سوئنگ، سوشل آئسولیشن، خود اعتمادی میں کمی، اور امیگریشن اسٹریس کی وجہ سے دل کی گھبراہٹ اور جسمانی کمزوری۔
بعض لوگوں میں زبان اور کلچر کے فرق سے احساسِ کمتری اور شناخت کا بحران بھی پیدا ہو جاتا ہے، جو ڈپریشن کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
☝🏼
یہ سب وہ چیزیں ہیں جو بیرونِ ملک رہنے والوں کو بغیر کسی رجسٹریشن یا معاہدے کے مفت مل جاتی ہیں، مگر ان کی قیمت انسان کی صحت اور ذہنی حالت سے وصول کی جاتی ہے۔ یہ حالات انسان کو اس حد تک بدل دیتے ہیں کہ کچھ سال بعد ملنے والا شخص کہہ سکتا ہے کہ تم وہ پہلے والے انسان نہیں رہے۔
جب کوئی دوسرے ملک سے یورپ آتا ہے تو یہ عوامل اسے سخت، پریشان اور ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیتے ہیں، جس سے جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔
اس حالت میں Walnut Flower Remedy (والنٹ فلاور ریمیڈی) دی جا سکتی ہے، جو پرانی وابستگیوں اور اثرات کے لنکس توڑنے میں مدد دیتی ہے۔
Honeysuckle Flower Remedy (ہنی سکل فلاور ریمیڈی) ہوم سکنس اور ماضی کی یادوں میں جینے والوں کے لیے مفید ہے۔
اگر انسان گہرے غم میں مبتلا ہو اور محسوس کرے کہ وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ رہا تو Wild Oat Flower Remedy (وائلڈ اوٹ فلاور ریمیڈی) دی جا سکتی ہے۔
اگر اس نے پہلے کوشش کی تھی مگر ناکام ہو گیا اور اب مایوسی کا شکار ہے تو Wild Rose Flower Remedy (وائلڈ روز فلاور ریمیڈی) مناسب رہتی ہے۔
اگر انسان صرف خواب دیکھتا رہے کہ آج ڈرائیونگ لائسنس کر لوں گا، کل جاب مل جائے گی، اچھی تنخواہ ہو گی اور گھر لے لوں گا، مگر عملی قدم نہ اٹھا سکے، تو Clematis Flower Remedy (کلیمیٹس فلاور ریمیڈی) دی جا سکتی ہے تاکہ وہ خوابوں سے نکل کر حقیقت میں آئے۔ اس کے بعد اگر Wild Oat (وائلڈ اوٹ) دی جائے تو وہ ادھورے کام مکمل کرنے کی طرف آ سکتا ہے۔
اگر انسان فیصلہ نہ کر سکے، ایک کام شروع کرے پھر دوسرا شروع کردے اور کسی ایک جگہ ٹک نہ سکے، تو Scleranthus Flower Remedy (سکلیرانتھس فلاور ریمیڈی) مفید ہوسکتی ہے تاکہ اس میں فیصلہ کرنے کی طاقت پیدا ہو۔
اس کے ساتھ معاون ہومیوپیتھک ادویات بھی دی جا سکتی ہیں، نیز کونسلنگ کی جا سکتی ہے، اور ضرورت ہو تو سائیکالوجسٹ یا سائیکیٹرسٹ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ خاندان کا کردار بھی بہت اہم ہے—بہن بھائی، بیوی بچے، ماں باپ—تاکہ وہ انسان کو سہارا دے کر دوبارہ زندگی کے راستے پر لے آئیں۔
