چراغِ زندگی کا روغن
(عمر ہارون)
*قسم کھا رکھی ہے کہ اس چراغِ زندگی کا روغن نچوڑ کر ہی دم لیں گے*
کئی برس کی جدوجہد، صبر اور کٹھن حالات کے بعد جب میاں بیوی ایک ہوئے تو یہ آسان سفر نہیں تھا۔
شروع میں لڑکی کے والدین نکاح ہی نہیں کروا رہے تھے، صرف کاغذی پکڑی کر کے بیٹی کو باہر بھیج دینا چاہتے تھے۔ مگر کسی بڑے کے مشورے سے آخرکار نکاح ہو گیا۔ نکاح کے بعد بھی حالات بدلے نہیں—میاں بیوی کو ایک دوسرے سے بات تک کرنے نہ دی جاتی، ہر وقت الجھنیں کھڑی کی جاتیں۔
اللہ اللہ کر کے برسوں بعد شادی کے بندھن میں بندھے، مگر وہاں بھی وہی پرانی رکاوٹیں اور روایتی تلخیاں ملیں۔ شادی کے چھ سال بعد اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی۔ بیٹی نے جب اپنے ماں باپ کو بتایا تو باپ جو کچن میں برتن سمیٹ رہا تھا—کیونکہ ایسے باپ صرف کچن میں ہی کمال دکھاتے ہیں، زن مرید جو ہوتے ہیں—اور ماں روٹی بیلنے میں مصروف تھی، دونوں کے چہرے پر ایک ایسی مسکراہٹ آئی جس میں شاید ہلکی سی شکن بھی شامل تھی۔ وہ دونوں پھر اپنے اپنے کام میں لگ گئے، جب کہ بیٹی اتنے پیار سے کہہ رہی تھی:
“اب آپ نانا اور نانی بن جائیں گے… نانا اور نانی!”
اس کے چہرے کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔
مگر اللہ کا فیصلہ اور تھا—مس کیرج ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے وہ واپس لے لیا جو اسی کا تھا۔ اس پر کسی کا اختیار نہ تھا، یہ محض اس کی مرضی تھی۔
وقت گزرا، اللہ تعالیٰ نے پھر خوشخبری دی۔ اس بار بیٹی پیدا ہوئی۔ بیٹی بڑی ہونے لگی تو ادھر لڑکے والوں کی طرف سے اور اُدھر لڑکی والوں کی طرف سے الزام، فسادات، طنز اور تلخ جملے برسنے لگے۔ برسوں پرانی ضد اور انتقام نے آخرکار اپنا زہر دکھا دیا۔ وہی ضدی پیمان اور انا پرستی دونوں خاندانوں نے پورے کیے، اور بالآخر میاں بیوی کو جدا کر دیا۔
سب سے بڑا نقصان اس معصوم بچی کا ہوا—جو اپنے ماں باپ کی محبت بھری گود کی حقدار تھی، مگر بڑوں کی انا اور پرانی دشمنیوں نے اسے محروم کر دیا۔ ایسے والدین جو اپنی ذاتی ضد اور جھوٹی عزت کے نام پر اپنے بچوں کا گھر اجاڑ دیتے ہیں، اور اسے ہی تقویٰ سمجھتے ہیں—درحقیقت یہ تقویٰ نہیں، بلکہ جنونیت کی علامت ہے۔
ایسے سنگدل اور انا پرست رویے کو نرم کرنے کے لیے Bach Flower Remedies سے مدد لی جا سکتی ہے:
Rock Water — ضد، ہٹ دھرمی اور سخت مزاجی کو نرم کرنے کے لیے
Holly — دل میں محبت پیدا کرنے، نفرت اور حسد کو ختم کرنے کے لیے
Chicory — خود غرض محبت اور قابو پانے والے رویے کو بدلنے کے لیے
Willow — تلخی اور کڑواہٹ کو دور کرنے کے لیے
یہ فلور ریمیڈیز دلوں کو بدل سکتی ہیں۔ شاید وقت گزرنے کے بعد بھی، کوئی بکھرا ہوا گھر بچایا جاسکے۔
نوٹ: ہومیوپیتھی دواؤں کی پوٹینسی ہر کیس کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔ لیکن Bach flowers کی پوٹینسی ایک ہی ہوتی ہے اور یہ طریقہ علاج 1935ء سے زیراستعمال ہے تاہم بہت سے ہومیوپیتھ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے آپ اپنے علاقہ کے کسی ہومیوپیتھ سے رابطہ کریں یا ہمیں میسیج کرکے مضمون نگار کا فون نمبر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔