ہمیشہ تازہ رہنے والا اخبار

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل …؍دسمبر2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر 2013ء میں مکرم لقمان محمد خان صاحب کے قلم سے ایک احمدی دوست کا بیان کردہ واقعہ شامل اشاعت ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ مکرم چودھری حفیظ احمد صاحب آف کراچی ایک دفعہ اپنے عزیزوں کے ہاں ملتان گئے تو ایک دن وہاں کی احمدیہ مسجد میں تشریف فرما کسی دوست نے کسی دوسرے سے تازہ الفضل پڑھنے کے لیے مانگی۔ وہاں ایک بزرگ احمدی مکرم میاں غلام رسول صاحب اعوان آف ڈیرہ غازی خاں بھی اتفاق سے بیٹھے ہوئے تھے، وہ فوراً اُٹھے اور چند روز قبل شائع ہونے والا الفضل الماری سے نکال لائے اور فرمانے لگے کہ عزیزم! یہ آپ کی نظر میں پرانا الفضل ہے مگر ذرا بتانا اس میں کونسی بات پرانی ہوگئی ہے کہ تم تازہ الفضل کی تلاش میں ہو۔ الفضل تو دنیا کا واحد اخبار ہے جو ہمیشہ تازہ رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں