ہم دل کے آنگنوں کو سجاتے چلے گئے — نعت
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل یکم ستمبر2025ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 12؍مئی 2014ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہم دل کے آنگنوں کو سجاتے چلے گئے
اسمِ رسولؐ لب پہ جو لاتے چلے گئے
سینا کی چوٹیوں سے جو سایہ فگن ہوئے
ابرِ کرم بنے اور چھاتے چلے گئے
پہلے خدا کے در پہ جھکایا جہان کو
پھر قوّتِ یقین بڑھاتے چلے گئے
اپنے عروجِ خلق سے معراج پا گئے
اپنا کمالِ تام دکھاتے چلے گئے
صدیوں سے دل تڑپتے تھے دیدارِ یار کو
تشنہ لبوں کی پیاس بجھاتے چلے گئے
’’بعد از خدا بعشقِ محمدؐ مخمرم‘‘
یہ عشق ہم بھی دل سے نبھاتے چلے گئے
مقتل سجے ہوئے ہیں ہمارے ہی خون سے
حبّ رسولؐ ہم جو کماتے چلے گئے
