یہ جذبۂ دل اور یہ جاں سپاری — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل جلسہ سالانہ نمبر 21 تا 26؍جولائی 2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر2014ء میں شہدائے احمدیت کے حوالے سے مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

یہ جذبۂ دل اور یہ جاں سپاری
ہزاروں مثالوں پہ ہے آج بھاری
سنو اپنے معصوم خوں سے ہمیں نے
محمدؐ کے گلشن کی ، کی آبیاری
عبادت کے دوران بیتِ خدا میں
بڑے فخر سے ہم نے کی جاں نثاری
شہادت کہاں مفت میں ہم نے پائی
ادا ہم نے کی اس کی قیمت ہے بھاری
خلافت کی خاطر ہی صدق و صفا سے
یہاں ہم نے ہے زندگانی گزاری
خدا ہر گھڑی ہے ہمارا بھی حافظ
یہ فیضان اُسی کا رہے ہم پہ جاری

یہ جذبۂ دل اور یہ جاں سپاری — نظم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں