یہ خزانہ ہے جو ہے سارے کا سارا آپ کا — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں شامل اشاعت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کے کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

یہ خزانہ ہے جو ہے سارے کا سارا آپ کا
یہ جریدہ اور اس کا ہر شمارہ آپ کا
حضرتِ فضلِ عمر کے عزم و ہمّت کا نشاں
حوصلے بڑھا رہا ہے ہر اشارہ آپ کا
راہ سے بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھلاتا رہا
بحرِ ظلمت میں ہے یہ روشن مینارہ آپ کا
ترجماں اہلِ وفا کا یہ رہا ہر دَور میں
اس نے ہر اِک عہد میں قرضہ اُتارا آپ کا

اپنا تبصرہ بھیجیں