الفضل – روحانی نہر
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 12؍اگسست 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں مکرمہ امۃالباسط چیمہ صاحبہ رقمطراز ہیں کہ میرے داداجان محترم چودھری غلام محمد چیمہ صاحب عام سی دنیاوی تعلیم رکھتے تھے لیکن سلسلہ کی کتب اور الفضل کے باقاعدہ مطالعہ نے انہیں تقویٰ کے علاوہ دعوت الی اللہ کا ذوق بھی عطا کیا تھا۔ وہ چیچہ وطنی کے زمیندار تھے لیکن پھر زمین فروخت کرکے رانی پور سندھ میں جابسے۔ شدھی تحریک کے لیے بھی حضرت مصلح موعودؓ کی آواز پر لبیک کہا اور یوپی میں خدمت بجالائے۔ لمبا عرصہ امیرضلع خیرپور میرس بھی رہے۔ دورانِ سفر الفضل کو اپنے ہمراہ رکھتے اور تمام جماعتوں میں اس روحانی نہر کو جاری کرنے کا انتظام فرماتے۔