رہا خلیفہ اوّلؓ کی سرپرستی میں — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 13؍اکتوبر2025ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر 2013ء میں الفضل اخبار کی تاریخ کے حوالے سے مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا منظوم کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
رہا خلیفہ اوّلؓ کی سرپرستی میں
بنا یہ اُن کی خلافت کا اِک نشاں الفضل
جناب فضل عمر نے اسے کیا جاری
ہے ان کی سعی مسلسل کا رازداں الفضل
لگائے اس نے مضامینِ تازہ کے انبار
ہے اہلِ حق کے لیے ایک ارمغاں الفضل
مٹا ہے اور نہ مٹے گا نشانِ صدق و صفا
بہ بانگ دہل سنائے گا داستاں الفضل
خزاں کا دَور الٰہی نہ اس پہ آئے کبھی
رہے سدا یہ گلستانِ بےخزاں الفضل
الٰہی دَورِ خلافت سدا رہے قائم
ہر ایک دَور میں ہو اس کا ترجماں الفضل