اِک پھول تھا ، خوشبو تھا ، وہ چاہت کا نگر تھا — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 29؍دسمبر2025ء)

ڈاکٹر مہدی علی شہید

مکرم ڈاکٹر مہدی علی قمر شہید کی یاد میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اگست2014ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی شائع ہونے والی نظم ہدیۂ قارئین ہے:

اِک پھول تھا ، خوشبو تھا ، وہ چاہت کا نگر تھا
یہ مہدی علی دنیا کا انمول گہر تھا
ہر پہلو تھا اس شخص کے جیون کا سنہری
رفتار میں، گفتار میں اِک باد سحر تھا
کردار میں تھا پیار کا بہتا ہوا ساغر
اس بزمِ مسیحائی کا وہ نُورِ نظر تھا
اخلاص میں، احساس میں اور حُسنِ عمل میں
اِک گھر تھا جو شہر کا وقار اور فخر تھا
یاد آئیں گی اے دوست سدا تیری وفائیں
اے مہدی علی! تیرا ہر انداز امر تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں