Cherry Plum چیری پلم

(عمر ہارون)

Cherry Plum
• ایسے افراد کے لیے ہے جو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے آسانی سے دوسروں کے سامنے رو پڑتے ہیں غصہ کنٹرول نہیں کر پاتے مزاج میں شدت ہوتی ہے اور خود پر کنٹرول کھو دینے کا خوف رہتا ہے
• ایسے لوگ جلد بازی میں فیصلے کرتے ہیں غیر ضروری خریداری کرتے ہیں اچانک ردعمل دیتے ہیں اور بعض اوقات پیشاب پر کنٹرول بھی کم ہو جاتا ہے خاص طور پر جذباتی دباؤ میں

Cherry Plum
•   کی منفی کیفیت میں ذہن بے قابو ہو جاتا ہے خیالات پر کنٹرول نہیں رہتا بیماری یا تکلیف برداشت نہیں ہوتی بری عادتیں چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے غیر ضروری شاپنگ کا رجحان ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں تشدد یا خود کو نقصان پہنچانے جیسے خطرناک خیالات بھی آ سکتے ہیں

•   اس کیفیت میں انسان کو خوف ہوتا ہے کہ کہیں وہ اپنے خلاف یا دوسروں کے خلاف کوئی خوفناک کام نہ کر بیٹھے ذہنی ٹوٹ پھوٹ کا ڈر رہتا ہے مخصوص خوف یا وہم میں مبتلا ہو جاتا ہے قتل یا خودکشی جیسے خیالات تک آ سکتے ہیں

Cherry Plum
•    کی مثبت حالت میں انسان بحران کے وقت پُرسکون اور مضبوط ہو جاتا ہے مشکل حالات میں چٹان کی طرح کھڑا رہتا ہے خیالات اور جذبات پر کنٹرول آ جاتا ہے

•   اس ریمیڈی کے ذریعے اعتماد پیدا ہوتا ہے انسان صحیح اور درست بنیاد پر فیصلے کرتا ہے جذباتی توازن اور ذہنی استحکام حاصل ہوتا ہے اور خود پر کنٹرول بحال ہو جاتا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں