راہ پردیس میں سورج سے ٹھنی ہوتی ہے — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل7؍جولائی 2025ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ستمبر2014ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو جناب حفیظ جونپوری کے ایک شعر پر تضمین ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: راہ پردیس میں سورج سے ٹھنی ہوتی ہے چھاؤں آلودہ مگر دھوپ چھنی ہوتی ہے…