ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 1999ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ کا ذکر خیر کیا گیا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ کے مورث اعلیٰ ترمذی خاندان کے سادات اور نہایت عابد و زاہد تھے جنہیں نواب پٹھان قصبہ شاہجہانپور صوبہ یوپی لائے اور […]
اکثر علمی اور دینی حلقوں کی طرف سے حضرت مسیح موعودؑ کی شدید مخالفت کی گئی اور آپؑ کی طرف سے تقسیم کئے جانے والے خزائن کو قبول کرنے سے انکار کردیا گیا۔ حضورؑ نے اپنے علم کلام کی فوقیت کو اس طرح بھی ثابت کیا کہ مختلف مسائل پر انعامی چیلنجوں کا اعلان کیا […]
(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے، مئی جون 2010ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 26 جولائی، 2 اگست و 9 اگست 2013ء) (تلخیص و ترتیب: محمود احمد ملک) حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ ایک زیرک اور دلیر طبع داعی الی اللہ تھے، جانبازی کی حد تک تبلیغ کے شائق تھے۔ خصوصاً بنوں اور لاہور میں اس بارے میں خاص […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1998ء میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب نے تاریخ احمدیت کے حوالہ سے 1899ء میں کی جانے والی حضرت مسیح موعودؑ کی پُردرد دعاؤں، الہامات و کشوف اوراہم واقعات تفصیل سے بیان کئے ہیں۔ الہامات: 1899ء میں حضور علیہ السلام کو جو […]
حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور راولپنڈی میں دکان کرتے تھے۔ آپ کے خودنوشت حالات جو مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے مرتّب کئے ہیں، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 1999ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت شیخ صاحبؓ لکھتے ہیں کہ 1892ء میں مَیں راولپنڈی میں تھا جب حضرت […]
حضرت سید محمد سرور شاہ صاحبؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 و 29؍جنوری 1999ء میں مکرم مرزا محمد اقبال صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ 10؍ستمبر 1855ء میں ضلع مظفر آباد (کشمیر) کے قصبہ گھنڈی میں محترم سید محمد حسن شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو حضرت عبدالقادر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 1999ء میں حضرت قاضی تاج الدین صاحب کا ذکر خیر محترم ڈاکٹر منور احمد صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت قاضی صاحب کو 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کے والد قاضی غلام رسول صاحب […]
حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی کی سیرۃ کا مختصر ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 1999ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب نے کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ غیرتِ دینی میں اپنی مثال آپ تھے۔ قرآن کریم سے آپؓ کو والہانہ عشق تھا۔ ایک بار آپؓ نے فرمایا: ’’قرآن کریم کیلئے روح ایسی غیرت محسوس کرتی ہے […]
حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ سونگھڑہ کے ایک قصبہ دریاپور میں سید غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سونگھڑہ کے ہی مختلف جید علماء سے حاصل کی۔ لیکن حصول علم کا شوق اس قدر تھا کہ اپنی بوڑھی ماں اور نوبیاہتا بیوی کو چھوڑ کر دو دوستوں کے ساتھ پاپیادہ […]
حضرت عبدالستار خاں صاحبؓ المعروف بزرگ صاحب کا تعلق خوست کے مشہور قبیلہ منگل سے تھا۔ آپؓ کے والدین علاقہ میں بہت معزز اور خداترس شمار ہوتے تھے۔ بچپن سے ہی آپؓ کی روح کی غذا عبادت الٰہی تھی۔ فرض کے علاوہ نوافل بھی کثرت سے پڑھتے تھے۔ ابتدائً آپؓ کا جھکاؤ فرقہ قادریہ کی […]
مغل شہنشاہ اورنگزیب کے زمانہ میں ایک ہندو لال دنی چند کو اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ قبولِ اسلام کی توفیق عطا ہوئی اور وہ مسلمانوں میں عبدالدائم شہید کے نام سے مشہور ہوئے۔ حکومت نے ان کی قوم کا نام شیخ قانونگو تجویز کیا۔ حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ اس خاندان کی چودھویں پشت […]
حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ عنہ کے ذکر خیر پر مشتمل ایک مضمون، بقلم حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 1998ء میں شامل اشاعت ہے- حضرت شیخ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت حافظ صاحب شاہجہانپور کے ایک مشہور عالی خاندان کے فرد اور حضرت حافظ […]
بیسویں صدی کے آغاز تک حضرت مسیح موعودؑ متعدد عربی کتب تصنیف فرما چکے تھے جن کی فصاحت و بلاغت نے عرب و عجم میں دھوم مچا رکھی تھی لیکن عربی میں تقریر کرنے کی آپؑ کو ابھی تک نوبت نہیں آئی تھی- 11؍اپریل 1900ء کو عیدالاضحی کی تقریب تھی جب صبح آپؑ کو الہاماً […]
مجلس انصاراللہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ بہار 1997ء میں محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب اپنی قبولِ اسلام کی داستان بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں 11؍ اگست 1939ء کو اٹلانٹک سٹی کے ایک عیسائی گھرانہ میں پیدا ہوا اور اٹلانٹک سٹی میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1972ء کا واقعہ ہے کہ […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کی “براہین احمدیہ” خصوصی اشاعتوں میں ایک سلسلہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت کا بیان ہے جو مکرم نصراللہ ناصر صاحب نے مرتّب کئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک ذیل میں ہدیہ قارئین ہیں: ٭ ’’ہمیشہ توحید الٰہی صرف الہام ہی سے پھیلتی رہی […]
’’براہین احمدیہ‘‘ ہندوؤں اور عیسائیوں کی اس جارحانہ یلغار کے جواب میں لکھی گئی تھی جس سے اُس زمانہ کے مسلمان عاجز آ چکے تھے۔ لیکن اس نے جہاں برہموسماج کی تحریک اور عیسائیت کے غلبہ کے دعوے کو زمیں بوس کردیا وہاں مسلمانوں کے بدعقائد کی اصلاح کرکے ہر طبقہ فکر سے داد و […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خدائی بشارت کے تحت جب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے لئے تحریک فرمائی تو ان میں نواب شاہجہان بیگم صاحبہ فرمانروائے بھوپال بھی تھیں جو 1868ء میں باضابطہ طور پر سریر آرائے سلطنت ہوئیں اور آپ کا عقد ثانی مولوی صدیق حسن خان صاحب کے ساتھ عمل میں آیا جنہیں […]
براہین احمدیہ کی طباعت کے وقت حضرت مسیح موعودؑ کے سامنے بہت سی مشکلات تھیں۔ ایک گمنام بستی میں آپؑ رہائش پذیر تھے، اشاعتی کاموں کا کوئی تجربہ نہ تھا اور سرمایہ بھی پاس نہ تھا۔ ان ظاہری ناموافق حالات میں آپ نے دعا کی تو الہام ہوا کہ کھجور کا تنا اپنی طرف ہلا […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر1 ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا دسمبر 1997ء کا شمارہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پُرمعارف کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کے حوالے سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ ’’براہین احمدیہ‘‘ حصہ دوم میں فرماتے ہیں ’’حقیقت میں یہ کتاب قرآن شریف […]
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں جید عالم اور نہایت کامیاب مبلغ محترم مولانا احمد رشید صاحب کی رحلت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍اگست 1997ء کو بعمر 82 سال وفات پاگئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم عربک کالج میں اور عمرآباد دارالسلام عربک کالج میں دینی تعلیم حاصل کی اور 1937ء […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ الفضل 20 دسمبر 2011ء میں محترم سید عبدالحیٔ صاحب ناظر اشاعت صدرانجمن احمدیہ پاکستان کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے جو 18 دسمبر 2011ء کو طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں بعمر 80 سال انتقال فرماگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ میں عمل میں آئی۔ آپ کو55 سال تک خدمت دین بجالانے […]
رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جولائی و اگست 2012ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کی جلسہ سالانہ یوکے 2012ء کے موقع پر کی گئی تقریر شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مخالفین کی طرف سے کئے جانے والے چند اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وائے […]
اداریہ (ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل لندن 6 دسمبر 1996ء) ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ کی صدسالہ جوبلی کا سال 1996ء 1896ء میں سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیانِ عالَم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت ثابت کرنے کے لئے ایک مضمون رقم فرمایا تھا […]
حضرت حکیم انور حسین خانصاحبؓ شاہ آبادی کے آباؤاجداد افغانستان کے قبیلہ حسن زئی اور یوسف زئی سے تعلق رکھتے تھے جو نقل مکانی کرکے ہندوستان میں آباد ہوگئے تھے۔ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے زمانے میں شمالی ہندوستان میں بغاوت فرو کرنے پر اعتراف خدمات میں شاہجہان نے اُنہیں جاگیریں عطا کیں۔ چنانچہ شاہجہان پور […]
حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے بعد کتاب پر ریویو لکھنے والوں میں سے ایک حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی بھی تھے۔ آپ نے حضورؑ کے بارے میں لکھا کہ ’’اس کے مؤلف جناب مخدومنا مولانا میرزا غلام احمد صاحب دام فیوضہ ہیں… نہایت خلیق، صاحب مروت و حیا، جوان […]
محترم چودھری عزیز احمد صاحب سابق ناظر مال نے 1937ء میں اُس وقت احمدیت قبول کی جب آپ فرسٹ ایئر کے طالبعلم تھے۔ آپ کے والد نے آپ پر ہر طرح سے سختی کی تاکہ آپ احمدیت ترک کر دیں حتیٰ کہ آپ کے چچا آپ کو ایک ایسے شخص کے پاس بھی لے گئے […]