آئیں گے ایک دن وہ ربوہ میں پھر دوبارہ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم ملک منیر احمد ریحان صابر کی نظم سے انتخاب پیش ہے:
آئیں گے ایک دن وہ ربوہ میں پھر دوبارہ
اس بات پر ہے کتنا پختہ یقیں ہمارا
گونجے گی پھر یہ وادی تکبیر کی صدا سے
عرفاں کی محفلوں کا دیکھیں گے پھر نظارا
پُورب سے پھر چلے گی بادِ نسیم اِک دن
مہکے گا چار سُو پھر یہ گلستاں ہمارا
صد مرحبا وہ آئیں اک تو جھلک دکھائیں
ہم ایم ٹی اے پہ کب تک کرتے رہیں گزارا