ابو ریحان البیرونی

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی ایک فلسفی، مؤرخ، جغرافیہ دان، طبیب، ریاضی دان اور علمِ نجوم و فلکیات کا ماہر تھا۔ اصل وطن خوارزم تھا لیکن تحصیل علم کی خاطر دور دراز ملکوں کی سیاحت کی۔ 973ء کے لگ بھگ پیدا ہوا اور 75 سال کی عمر میں 1048ء میں وفات پائی۔ اس نے ہندوستان آکر سنسکرت بھی سیکھی اور پھر یہاں کے علم سے اپنی جھولی بھرتا رہا۔ فارسی اس کی مادری زبان تھی۔ وہ یونانی، سریانی اور عبرانی زبانیں بھی جانتا تھا اورمختلف مذاہب ، تہذیبوں اور فلسفوں سے بھی واقف تھا۔ ریاضی اور جیومیٹری کے کئی فارمولے اس نے دریافت کئے۔ عرض بلد اور طول بلد کے ذریعے شہروں کے فاصلے ماپنا اس نے ہی ایجاد کیا۔ اس کا مشاہدہ زبردست تھا۔
اس نے سب سے پہلے بتایا کہ وادی سندھ کبھی سمندر کا حصہ تھی۔ ہوا کے وزن اور اچھال کو اس نے 17ویں صدی میں دریافت کرلیا تھا۔ وقت کی پیمائش کا اس کا نظریہ اس کی سائنسی نظر کا ثبوت دیتا ہے۔ وہ مادہ کی باہمی کشش سے بھی واقف تھا۔ اس نے یہ بھی معلوم کرلیا تھا کہ زمین کا قطر قریباً 35 ہزار میل ہے۔ البیرونی کے بارے میں مکرم پروفیسر نثار احمد فاروقی صاحب کا ایک مختصر مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 1997ء میں ہفت روزہ ’’لاہور‘‘ لاہور کے ایک شمارہ سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں