اب زخم کوئی باعث آزار نہیں ہے
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم اکرم محمود صاحب کے کلام سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:
اب زخم کوئی باعث آزار نہیں ہے
حیرت میں ہے گُم چشم، گہربار نہیں ہے
دشمن ہیں مری گھات میں اور زادِ سفر میں
جز دستِ دعا کوئی بھی ہتھیار نہیں ہے
کیا دورِ خرافات کی بے فیض زمیں پر
جو خون بہا ہے وہ ثمردار نہیں ہے؟