اب کے ملی ہے زندگی اس سے ملا کے رنگ – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون2008 ء میں مکرم ایس۔اے۔ملک صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

اب کے ملی ہے زندگی اس سے ملا کے رنگ
دیکھوں ہوا کے دوش پہ اس کی نوا کے رنگ
یوں تو ہوئے ہیں اَور بھی پیدا حسیں سخن
گفتارِ یار میں عجب دیکھے خدا کے رنگ
اک حسرت فنا میں مرا جا رہا ہوں میں
دکھلا سکوں اے کاش میں اپنی وفا کے رنگ
قدموں میں تیرے ڈھیر ہیں سب بت غرور کے
تجھ پر نثار کر دئیے اپنی اَنا کے رنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں