ارضِ افریقہ کا اِک روشن گہر جاتا رہا … نظم

مولانا عطاءالمجیب راشد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر2014ء میں مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو مکرم عبدالوہاب آدم صاحب کی وفات کے حوالے سے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب

ارضِ افریقہ کا اِک روشن گہر جاتا رہا
دین کی خدمت سے جس کا عمر بھر ناطہ رہا
خدمتِ انسانیت تھا اس کا مقصودِ حیات
زندگی بھر وہ اسی رہ پر چلا جاتا رہا
تھا سفیرِ امن بھی یہ ملک و ملّت کا سپوت
ہر کسی کے لب پہ اس کا ذکر خیر آتا رہا
وہ خلافت کی اطاعت میں تھا خود اپنی مثال
ایک ابرو کے اشارے پر بچھا جاتا رہا
ہے وہاب آدمؔ کے اس انجام پر راشدؔ کو ناز
سارے خطبے میں اسی کا تذکرہ آتا رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں