اسیرانِ راہ مولا کا استقبال

ساہیوال کیس کے اسیرانِ راہ مولا مکرم محمد حاذق رفیق طاہر صاحب اور مکرم عبدلقدیر صاحب کا کینیڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مکرم نسیم مہدی صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے دیگر احباب کے ہمراہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ پھر کاروں کے ایک جلوس کی صورت میں معزز مہمانوں کو مسجد بیت الاسلام لے جایا گیا جہاں احباب کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے انہیں پھول پیش کیے۔ بعد ازاں مسجد میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی رپورٹ ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں