اسی میں ہے سارے دکھوں سے نجات – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 24؍فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
اسی میں ہے سارے دکھوں سے نجات
خلافت تو ہے ہر زمانے کی بات
یہ ہر دَور اور ہر زماں کے لئے
یہ نعمت ہے سارے جہاں کے لئے
خدا کی رضا اور اماں کے لئے
یہ دیتی ہے مردہ دلوں کو حیات
خلافت تو ہے ہر زمانے کی بات
ملی ہے خلافت کی خلعت جسے
خدا نے عطا کی ہے برکت جسے
زمانے میں بخشی ہے عظمت جسے
سمیٹو اسی در سے سب التفات
خلافت تو ہے ہر زمانے کی بات
کبھی جو خلافت سے ٹکرائے گا
تو اس کا شیرازہ بکھر جائے گا
وہ خود اپنی ہی موت مر جائے گا
ہے اس کی نگہبان مولیٰ کی ذات
خلافت تو ہے ہر زمانے کی بات