اس کا عالم میں نہیں کوئی مثیل – نعت
ماہنامہ ’’انصاراللہ دسمبر 2006ء میں آنحضرتﷺ کی مدح میں محترم چودھری محمد علی صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جو دراصل حضرت مسیح موعودؑ کے فارسی منظوم کلام پر تضمین ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اس کا عالم میں نہیں کوئی مثیل
ہے محمدؐ ہی محمدؐ کی دلیل
اس کے خادم جنّ و انساں ، جبرئیل
صاحبِ تسنیم و کوثر ، سلسبیل
’’پہلوانِ حضرتِ ربِ جلیل
برمیاں بستہ زِ شوکت خنجرے‘‘
مَیں غلاموں کے غلاموں کا غلام
میں بھلا کس منہ سے لوں احمدؐ کا نام
میم کے پردے میں ہے جس کا مقام
اس پہ ہوں لاکھوں درود، اربوں سلام
’’سالکاں را نیست غیر از وَے اِمام
راہرواں را نیست جُز وَے رہبرے‘‘
کائنات اس کی محبت میں ہے مست
اس کی خاطر ہے یہ ساری بود و ہست
حاصلِ تخلیق اس کی سرگزشت
وسعتِ کونین اس کی سلطنت