اس کی تعریف میں پکڑا ہے قلم مَیں نے آج – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 2006ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اس کی تعریف میں پکڑا ہے قلم مَیں نے آج
جس کو حاجت نہیں مِدحت کوئی اس کی لکھے
وہ محمدؐ ہے ، خدا خود ہے ثناخواں اس کا
نقش تعریف کے سب ذات سے اسکی ابھرے
جس کو خالق نے کہا باعث تخلیق جہاں
اس کی توصیف کا حق کیسے ادا ہو مجھ سے
مَیں نے سوچا کہ لکھوں مَیں بھی کوئی نعتِ نبیؐ
لاؤں وہ لفظ کہاں سے جو کوئی بات بنے