اس کی جب تصویر دیکھی کہہ اٹھا میرا یہ دل – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 30؍دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفرؔصاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
اس کی جب تصویر دیکھی کہہ اٹھا میرا یہ دل
وہ سراپا ہے سراسر قلب کی تنویر کا
دے دیا اس کو خدا نے یہ ہنر بھی خوب تر
اس سے پہلے تو نہ تھا اس میں یہ رنگ تقریر کا
’’اِنِّیْ مَعَکَ‘‘ کا مژدہ جس کو اللہ نے دیا
کام کرتی ہیں دعائیں اُس کی اک شمشیر کا
ہم تو بڑھتے ہیں مسلسل جانبِ منزل ظفرؔ
جبکہ پاؤں میں پڑا ہے سلسلہ زنجیر کا