اشکوں کی اک جھڑی سے مناجات ہو گئی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 نومبر 2010ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:
اشکوں کی اک جھڑی سے مناجات ہو گئی
پھر یوں ہوا کہ فضل کی برسات ہو گئی
کس سے تصورات میں رہتے ہو ہمکلام
ایسے میں کیا کرو گے اگر بات ہو گئی
ہر لمحۂ حیات ثمر بار ہو گیا
مقبول جب سے میری مناجات ہو گئی
ہر ذرہ وجود مرا گنگنا اٹھا
لطف و کرم کی اس کے مدارات ہو گئی