اطاعت اور وفا کی راہ پر ہم کو رواں رکھنا – نظم
روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
اطاعت اور وفا کی راہ پر ہم کو رواں رکھنا
خلافت کا ہمارے سر پہ سائباں رکھنا
امامِ وقت اپنی ڈھال ہے، ہم ڈھال کے پیچھے
امامِ وقت کو ہر معرکے میں کامراں رکھنا
اگرمنہ زور ہوں لہریں اگر طوفان آجائیں
ہماری ناؤ کا پیارے ، سلامت بادباں رکھنا