اعزازات

2006ء اور 2007ء کے مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے والی اعزازات کی خبروں سے انتخاب پیش ہے:
٭ مکرم ڈاکٹر قمر احمد شمس صاحب حال NASA (امریکہ) کو مندرجہ ذیل دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
1۔ Whitcomb ایوارڈ ایسے سینسرز بنانے پر ملا جس سے ہوائی جہاز کے Landing Gear Fluid کا لیول چند سیکنڈ میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔
2۔ R&D100 ایوارڈ ایسی ٹیکنالوجی Develop کرنے پر ملتا ہے جسے انٹرنیشنل کمپنیاں ٹیسٹ کرچکی ہوں۔ اس ٹیکنالوجی کا نام Wireless Magnetic Field Sensor ہے جس سے پائلٹ کو سینکڑوں میل پہلے فضائی کیفیت کا علم ہوجائے گا۔
یہ ایوارڈ آپ کو درج ذیل ٹیکنالوجیز کیلئے بھی دیا گیا:
1۔ خلابازوں کی خلا میں رہائش گاہوں کی دیواروں پر مختلف کیمیائی مادے معلوم کرنے والے سینسرز Develop کرنے پر۔
2۔ خلائی سیاروں کے مرکز میں سے سگنل وصول کرنے والے سینسرز Develop کرنے پر۔
3۔ مذکورہ سینسرز میں تبدیلی کرکے انہیں طبّی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر۔
٭ مکرم اعزاز احمد صاحب ابن مکرم ناصر محمود وڑائچ صاحب آف گوجرانوالہ نے F.Sc پری انجینئرنگ میں گوجرانوالہ بورڈ میں دوم آکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
٭ مکرمہ انیلہ بھنو صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر فضل محمود صاحب بھنو نے بورکینا فاسو میں A-Level کے امتحان میں اوّل آکر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
٭ مکرمہ آمنہ باسط صاحبہ آف ویسٹن ساؤتھ (کینیڈا) نے گریڈ 12 میں گریجوایشن کے موقع پر یہ اعزازات حاصل کئے ہیں: قانون کے مضمون میں 90 فیصد نمبر لینے پر لاء ایوارڈ، سپورٹس میں ملینیم ایوارڈ، A+ ایورج حاصل کرنے پر اونٹاریو سکالرز ایوارڈ، ڈیوک آف ایڈنبرا کا براؤنز ایوارڈ۔
٭ مکرم سلمان احمد انصاری صاحب ابن مکرم ڈاکٹر لئیق احمد صاحب انصاری نے Cranfield یونیورسٹی انگلستان سے Ph.D. کرتے ہوئے Most Outstanding Doctoral Student قرار دیئے جانے پر کنگ نارٹن طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم کامران داؤد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر کیپٹن محمد داؤد احمد صاحب آف ساہیوال نے F.Sc (پری میڈیکل) کے امتحان میں ملتان بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔
* مکرم طارق احمد قمر صاحب ابن مکرم عبدالحمید مومن صاحب درویش قادیان نے گورونانک دیو یونیورسٹی پنجاب سے ایم۔اے اردو میں اوّل آکر سرٹیفیکیٹ، سکالرشپ اور میڈل حاصل کیا ہے۔
* ایک واقف نو عزیزم عطاء الوہاب افضل ابن مکرم محمد افضل صاحب آف چک نمبر 295گ ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میٹرک کے امتحان 2005ء میں فیصل آباد بورڈ میں مجموعی طور پر سوم آئے ہیں۔
٭ مکرم عطاء الوہاب صاحب ابن مکرم محمد افضل صاحب فیصل آباد بورڈ میں (میٹرک) سائنس گروپ میں دوم آئے ہیں۔
٭ مکرم اعزاز احمد صاحب ابن مکرم چودھری ناصر محمود وڑائچ صاحب نے پری انجینئرنگ F.Sc میں گوجرانوالہ بورڈ میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم منصور احمد ضیاء صاحب ابن مکرم مبارک احمد ضیاء صاحب نے F.A. کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم محمد ارشد رانا صاحب آف کراچی کی ایک بیٹی مکرمہ ندرت بشریٰ صاحبہ نے جناح یونیورسٹی سے B.Sc. (آنرز) میتھ میں اوّل آکر شیلڈ، گولڈمیڈل اور نقد انعام حاصل کیا ہے۔ جبکہ دوسری بیٹی مکرمہ راحت بشریٰ صاحبہ نے جناح یونیورسٹی سے B.Sc. (آنرز) میتھ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ فریحہ آصف صاحبہ بنت مکرم مرزا آصف بیگ صاحب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے آرکیٹیکچرل انجینئرنگ میں اوّل آکر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ رخشندہ کوکب صاحبہ بنت مکرم رشید احمد ساجد صاحب آف کوٹری حیدرآباد ضلع سندھ نے انٹرمیڈیٹ جنرل گروپ میں حیدرآباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم سہیل احمد صاحب ابن مکرم فیض طاہر صاحب نے فیصل آباد بورڈ میں جنرل سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ راشدہ مقدس صاحبہ بنت مکرم رشید احمد صاحب آف لاہور نے یونیورسٹی آف اوریئنٹل کالج لاہور سے M.A. فارسی میں یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ وردہ عزیز صاحبہ بنت مکرم عزیز احمد صاحب سنوری نے F.Sc. پری انجینئرنگ میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر انجینئر سلمان احمد صاحب انصاری ابن مکرم ڈاکٹر لئیق احمد صاحب انصاری کو لندن کے پاکستانی سفارتخانہ میں صدر پرویز مشرف نے کنگ نورٹن میڈل کا اعزاز حاصل کرنے پر اعزازی شیلڈ دی۔ یہ شیلڈ پاکستانی برٹش نوجوانوں کو کم عمری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں