اعزازات
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2011ء کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق:
٭ مکرم آصف نصیر صاحب نے MBA میں ملک میں موجود کامیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اداروں میں اوّل آکر وفاقی وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ موصوف کو کامیٹس کے لاہور کیمپس کی طرف سے بھی گولڈ میڈل اور تمام سمیسٹرز میں وظیفہ سے نوازا جاچکا ہے۔
٭ مکرم عبدالاعتصام فاروق صاحب کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنی چار سالہ تعلیم کے دوران 5 سمیسٹرز میں سکالر شپ حاصل کرکے بیچلر آف الیکٹریکل انجینئرنگ میں ٹاپ پوزیشن اور یونیورسٹی کا دوسرا بڑا اعزاز حاصل کرنے پر چیف آف نیو ل سٹاف نے گولڈ میڈل دیا۔
٭ عزیزہ گلناز ناصر بنت مکرم ناصر احمد صاحب آف ربوہ نے مدرسۃالحفظ ربوہ میں چار ماہ 26 دن میں قرآن کریم حفظ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ 9 ماہ اور 9 دن تھا۔
٭ مکرم ہمایوں عارف صاحب نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جیولوجی کے چارسالہ فیلڈورک میں بہترین جیالوجسٹ قرار پاکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ پاکستان میں قانون کے مطابق چودہ سال کی عمر سے پہلے کوئی بچہ میٹرک کا امتحان نہیں دے سکتا۔ تاہم دس سالہ عزیزہ ستارہ بروج اکبر (واقفہ نو) نے بیالوجی میں بھی ’اولیول‘ کرلیا ہے۔ گزشتہ سال عزیزہ نے نو سال کی عمر میں کیمسٹری میں ’اولیول‘ کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔
٭ مکرمہ طیبہ قمر صاحبہ نے سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے ہسٹری میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزہ مائرہ احمد بنت لیفٹیننٹ کرنل وسیم احمد صاحب نے کلاس دہم میں انٹرسکول میتھ اولمپیاڈ 2011ء میں 407 طلباء و طالبات میں اوّل آکر گولڈمیڈل اور دس ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔ عزیزہ کی انگریزی شاعری اور فکشن میں تیرہ سال کی عمر میں تیار کردہ دو کتب 2007ء میں امریکہ کے ایک اشاعتی ادارہ نے شائع کی تھیں۔
٭ مکرم محمد ساجد خانصاحب MBA میں اپنے Batch میں اوّل آئے ہیں۔ قبل ازیں موصوف BBA(hons) میں بھی اوّل آئے تھے۔ چنانچہ انہیں نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کی طرف سے دو گولڈمیڈل دیئے گئے ہیں۔
٭ مکرمہ حامدہ امجد صاحبہ نے BBA(hons) میں اپنے Batch میں دوم آکر نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم منصور احمد صاحب (واقف نو) نے U.S.M.L.E. کے دونوں حصوں میں میڈیکل کالجز کے طلباء میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔ نیز TB پر اُن کی ایک تحقیق کو یورپین سٹوڈنٹ کانفرنس میں پیش کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
٭ عزیزہ نائمہ داؤد صاحبہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک کے امتحان میں دوم آئی ہیں۔
٭ مکرم امیر محمد قیصرانی صاحب (واقف نو) نے غلام اسحق خان انسٹیٹیوٹ سے مکینیکل انجینئرنگ میں اوّل آکر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم روحان ظفر ہاشمی صاحب نے CA انٹر کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ’کمپنی لائ‘ کے مضمون میں پاکستان بھر میں اوّل آئے ہیں۔
٭ مکرمہ ڈاکٹر نورالصباح صاحبہ نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہ اپنے پانچ سالہ کورس میں بھی ہر سال گولڈمیڈل حاصل کرتی رہی ہیں۔
٭ عزیزہ مناہل محمود سردار صاحبہ آف لاہور نے ’اولیول‘ کے امتحان میں گیارہ As حاصل کئے ہیں جن میں آٹھ A* ہیں۔
٭ عزیزہ ماہ نور صاحبہ آف سرگودھا نے میٹرک میں فیڈرل بورڈ آف پاکستان سے 95فیصد نمبر لے کر فضائیہ کے تمام سکولز میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزہ قرۃالعین صاحبہ نے ’اولیول‘ کے امتحان میں آٹھ As حاصل کئے ہیں جن میں چھ A* ہیں۔
٭ مکرم راجہ اطہر قدوس صاحب (واقف نَو) آف میرابھڑکا کشمیر نے F.A. کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ انعم محمود صاحبہ (واقفۂ نَو) آف ربوہ نے انٹرمیڈیٹ (پری انجینئرنگ) کی طالبات میں سرگودھا بورڈ اوّل آکر گولڈمیڈل اور نقد انعام حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ زینب سلطان صاحبہ آف ڈسکہ نے میٹرک کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں چوتھی اور ضلع سیالکوٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر سعادت احمد سمیر صاحب آف ربوہ نے BDS ڈینٹل سرجن کے فائنل امتحان میں پورے یوکرائن میں اوّل آکر گولڈمیڈل اور سکالرشپ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ عطیۃالحئی صاحبہ آف ربوہ نے F.Sc. پری میڈیکل میں سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری اور طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ عائشہ مبشر صاحبہ آف ڈگری گھمناں ضلع سیالکوٹ نے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپوں میں گوجرانوالہ بورڈ میں طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ عائشہ رضوان صاحبہ نے A-Level میں تین مضامین میں A* اور ایک اضافی مضمون میں A گریڈ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ سدرہ وسیم صاحبہ نے O Level کے امتحان میں دس A حاصل کئے ہیں جن میں سے نو A* ہیں۔
٭ عزیزہ نورین رحمن صاحبہ آف لاہور نے ’اولیول‘ کے امتحان میں دس As حاصل کئے ہیں جن میں چھ A* ہیں۔
٭ عزیزہ ستارہ بروج اکبر آف ربوہ نے انگریزی، ریاضی اور سائنس میں اولیول کا امتحان کم عمر میں پاس کرنے کا نیا ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔
٭ عزیزہ قرۃالعین احمد بنت مکرم مجید احمد مبشر صاحب آف بدین حیدرآباد بورڈ سے F.Sc (میڈیکل) میں بورڈ میں اوّل آئی ہیں۔
٭ عزیزہ کومل فاطمہ بنت مکرم ظہور احمد طاہر وڑائچ صاحب آف اسلام آباد نے فیڈرل یونیورسٹی اسلام آباد سے B.B.A. آنرز میں مجموعی طور پر اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزم شعیب محمود ابن مکرم محمود احمد کامران صاحب آف کراچی نے O level میں چار اے سٹار اور دس اے لے کرسٹی سکولز پاکستان میں ٹاپ کیا ہے۔
٭ عزیزہ عائشہ عفت سعید واقفۂ نو بنت مکرم خالد احمد سعید صاحب آف راولپنڈی نے ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر آف فارمیسی میں ٹاپ کیا ہے ۔
٭ عزیزم مدثر احمدزکی واقف نو ابن مکرم منیر احمد باجوہ صاحب اور عزیزم خرم عثمان خالدواقف نو ابن مکرم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب آف ربوہ نے آل پاکستان مقابلہ میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی نمائندگی کرتے ہوئے Visiospark 2010 میں اپنے شعبہ میں مسلسل دوسرے سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم سید حبیب طاہر بخاری صاحب ابن مکرم سید حسن طاہر بخاری صاحب مبلغ سلسلہ جرمنی نے (حکومت جرمنی کی سکالرشپ پر ) جرمن یونیورسٹی میں جینیٹک و مائیکروبیالوجی میں ایم ایس سی کرنے کے دوران امریکہ میں طلباء کے درمیان ہونے والے ایک سائنسی مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس مقابلے میں 26 ممالک کے 1280 منتخب طلباء پر مشتمل 128 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
٭ عزیزہ وجیہہ عظمت صاحبہ واقفۂ نَو بنت مکرم عظمت حسین شہزاد صاحب آف فیصل آباد نے B.Sc (سافٹ ویئر انجینئرنگ) میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
= ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 13مارچ 2014ء کے مطابق:
٭ مکرم ڈاکٹر سید بشارت احمد شاہ صاحب کو بون (جرمنی) کی ریجنل عدالت میں اعزازی جج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پانے والے آپ پہلے احمدی ہیں۔
٭ مکرم محمد نصیرالحق صاحب مربی سلسلہ نے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی بنارس سے ’’موازنۂ مذاہب‘‘ بزبان سنسکرت آچاریہ کی ڈگری میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ سنسکرت یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان طالبعلم نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔