اعزازات

٭ ماہنامہ ’’الہدیٰ‘‘ آسٹریلیا نومبر 1995ء کے مطابق آسٹریلین ریڈی ایشن پروٹیکشن سوسائٹی نے اپنی حالیہ کانفرنس میں ایک احمدی ڈاکٹر ریاض اکبر صاحب کو فیلوشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزاز اس تحقیق کے نتیجہ میں دیا جارہا ہے جو انہوں نے خطرناک ریڈیائی شعاعوں سے تحفظ کے سلسلہ میں کی ہے۔
٭ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر کے مطابق 17؍سالہ عزیز منور لقمان ابن مکرم یوسف ناصر صاحب آف ربوہ نے تیراکی کے میدان میں قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے 1995ء کی انڈر 18 چیمپئن شپ میں 7 طلائی تمغے حاصل کرکے بہترین تیراک ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور 800 میٹر فری سٹائل میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قبل ازیں بھی وہ مختلف سطحوں پر نئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
٭ احمدی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ احمدی خواتین بھی پردہ کی رعایت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں چنانچہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1995ء کے مطابق جماعت دہم کی طالبہ مکرم شمائلہ بنت کرنل شمیم احمد شاہ صاحب نے بلوچستان کی خواتین کی چیمپئن شپ میں چار سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرکے بہترین صوبائی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں بھی وہ قومی سطح پر کئی انعامات حاصل کرچکی ہیں۔
٭ مجلہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ نومبر، دسمبر 1995ء کے مطابق مکرم عبدالباری ملک صاحب صدر جماعت احمدیہ بریڈفورڈ برطانیہ کو لارڈ چانسلر کی مشاوراتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالباری ملک

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں