اعزازات

الفضل انٹرنیشنل کے کالم الفضل ڈائجسٹ میں 2003ء کے دوران اعزازات کے حوالہ سے درج ذیل اعلانات شامل اشاعت کئے گئے:
٭ مکرم ڈاکٹر بریگیڈیئر مسعودالحسن نوری صاحب کو ان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر صدر پاکستان نے ’’ستارۂ امتیاز ملٹری‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق آپ کو آئندہ دو سال کیلئے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنیشنل کارڈیالوجی (PSIC) کا بلامقابلہ صدر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ سوسائٹی پاکستان کے نامور ماہرین امراض قلب پر مشتمل ہے۔
٭ عزیزم عمر احمد رانا صاحب نے اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی طرف سے شرکت کرتے ہوئے بین الصوبائی مقابلہ جات میں سوئمنگ چیمپئن شپ میں دو مقابلہ جات میں دوسری اور دو میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم خواجہ عبدالعظیم احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) نے ’’علوم شرقیہ فاضل عربی‘‘ کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ (پاکستان) میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ فیصل آباد بورڈ کے تحت منعقد ہونے والی انٹرکالجیٹ سوئمنگ چیمپئن شپ 2002ء میں نصرت جہاں انٹر کالج کے کھلاڑیوں نے تمام (11) Events میں اوّل اور مجموعی طور پر 18؍پوزیشنیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔
٭ مکرم منور لقمان صاحب نے نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ 2002ء میں واپڈا کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 3؍انفرادی events میں چاندی اور 3 ٹیم events میں کانسی کے میڈل حاصل کئے۔
٭ مکرمہ شازیہ منصور صاحبہ M.A. (سپیشل ایجوکیشن) میں پنجاب یونیورسٹی میں اوّل آئیں۔
٭ مکرمہ عائشہ علی صاحبہ F.Sc جنرل سائنس گروپ میں ایبٹ آباد بورڈ میں دوم آئیں۔
٭ مکرم سید نجیب احمد صاحب نے SSCC کے امتحان میں 90% نمبر حاصل کرکے ضلع کٹک (بھارت) میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ شہلہ کریم صاحبہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اوّل آئیں۔
٭ مکرمہ عامرہ نرگس صاحبہ F.Sc (جنرل سائنس گروپ) کے لاہور بورڈ میں دوم پوزیشن حاصل کرکے نقرئی تمغہ کی حقدار قرار پائیں۔
٭ مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب (کارڈیالوجسٹ) کو اُن کے طبّی تحقیقی مقالہ پر امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی طرف سے ’’بہترین نوجوان محقق 2002ئ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
٭ مکرم مبارز احمد حسن صاحب مڈل کے امتحان میں سرگودھا بورڈ میں اوّل آکر صدارتی ٹیلنٹ سکالرشپ کے حقدار قرار پائے ہیں۔
٭ مکرم ڈاکٹر نعیم احمد طاہر صاحب آف جرمنی کو Who’s Who in Science and Engineering امریکہ کے ساتویں ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ آپ نے 1973ء میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے M.Sc کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں ریکارڈ قائم کیا۔ پھر امپیریل کالج لندن سے ڈپلومہ اور گلاسگو یونیورسٹی سے Ph.D. کی اور اس وقت جرمنی میں ریسرچ سکالر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
٭ مکرمہ رابعہ کنول صاحبہ نے میٹرک (جنرل گروپ) کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم منور لقمان صاحب نے واپڈا کے بہترین تیراک کا اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے سالانہ کھیلوں کے انفرادی تیراکی کے مقابلوں میں 5 طلائی اور 3 نقرئی تمغے حاصل کئے جبکہ ٹیم ایونٹس (Events) میں 3 طلائی تمغے جیتے۔
٭ مکرم منظر احمد صاحب آف لاہور نے آئرلینڈ میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں تیراکی کے ایک مقابلہ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں