اعزازات
2005- 2004ء کے شماروں میں درج ذیل اعزازات کا اعلان شائع ہوا:
٭ مکرم پروفیسر ڈاکٹر صابرالدین صدیقی صاحب کو روس کا بین الاقوامی اعزاز ’’پشکن میڈل‘‘ دیا گیا ہے۔ یہ روس کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو روس سے باہر روسی زبان و ادب کی خدمت کرنے والے کو دیا جاتا ہے۔ مکرم ڈاکٹر صاحب نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دلّی سے روسی زبان میں ایم۔اے کرکے ماسکو (روس) سے Ph.D. کی ڈگری حاصل کی۔ آپ اس وقت روڑکی یونیورسٹی (بھارت) میں پروفیسر اور Deptt of Humanities & Social Scienceکے صدر ہیں۔ اس سے قبل ’’سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ‘‘ اور ’’اردواکیڈمی یوپی ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے ارشاد پر 1985ء میں لندن تشریف لاکر روسی ترجمہ قرآن کے سلسلہ میں قابل قدر خدمت کی توفیق بھی پاچکے ہیں۔ روڑکیؔ میں مقامی جماعت کے صدر بھی ہیں۔
٭ مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی پنجابی منظوم کتاب ’’سردل‘‘ کو پاکستان رائٹرز گلڈ کی طرف سے 2001ء کی بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔
٭ مکرمہ عائشہ مریم صاحبہ نے M.Sc. جغرافیہ میں پنجاب یونیورسٹی پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ امۃالاعلیٰ خان صاحبہ آف کینیڈا نے مدرسۃالحفظ ربوہ سے ایک سال، چار ماہ اور دو دن کی ریکارڈ مدت میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ سدرہ سیف صاحبہ نے B.Scکے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی (پاکستان) میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ پشاور (پاکستان) میں منعقد ہونے والی نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ 2003ء میں نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ کے مکرم نوید احمد طاہر صاحب نے ایک طلائی اور ایک نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے، مکرم مبشر احمد باجوہ صاحب نے ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جبکہ مکرم طاہر احمد ملک صاحب نے ایک طلائی تمغہ جیتا ہے۔
٭ نصرت جہاں انٹرکالج ربوہ کے درج ذیل کھلاڑیوں نے آل پاکستان انٹر بورڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 04-2003ء میں کامیابیاں حاصل کیں: مکرم طاہر احمد ملک صاحب نے 4 طلائی اور 5 نقرئی تمغے جیتے اور ٹورنامنٹ کا بہترین تیراک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مکرم نوید احمد خالد صاحب نے 2 طلائی اور 2 نقرئی تمغے جیتے۔ مکرم مبشر احمد باجوہ صاحب نے ایک طلائی اور 3 نقرئی تمغے جیتے۔ مکرم غالب احمد اسامہ صاحب نے 2 نقرئی تمغے حاصل کئے۔
٭ مکرمہ صوبیہ ارشد صاحبہ M.Sc. مائیکرو بیالوجی کے مضمون میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی میں اوّل آئیں۔
٭ اردو اور پنجابی کے شاعر مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کو سال 2002ء میں PTv کے لئے پنجابی نغمے لکھنے پر ’’بہترین نغمہ نگار‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر طارق محمود صاحب نے ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی کے سالانہ کانووکیشن 2003ء میں گورنر سندھ سے ’’بہترین گریجوایٹ 2000ئ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا، نیز تدریسی سالوںمیں مختلف پوزیشنز حاصل کرنے پر چار طلائی تمغے حاصل کئے۔
٭ مکرمہ سعدیہ اختر صاحبہ نے M.Sc ذوآلوجی میں بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم وقاص حسن صاحب نے گزشتہ سال CSS کے مقابلہ کے امتحان میں مجموعی طور پر پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم کیپٹن ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب صدر جماعت احمدیہ ساہیوال کو انسانی حقوق کے عالمی دن 10؍دسمبر 2003ء کے موقعہ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں آپ کی 63 سالہ طبی خدمات اور رفاہ عامہ کے کاموںمیں نمایاں حصہ لینے کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 90 سالہ ڈاکٹر صاحب نے دوسری جنگ عظیم میں مشرق وسطیٰ میں خدمات سرانجام دیں اور بعد ازاں اپنے علاقہ میں انجمن مہاجرین کے صدر منتخب ہوئے اور بلاتمیز مذہب و ملّت مفت طبّی امداد مہیا کی۔ 1960ء میں آپ روٹری کلب کے صدر بھی بنے۔ آپ 1962ء سے جماعتی خدمات بھی بجالارہے ہیں۔
٭ مکرم ڈاکٹر سید بشارت احمد صاحب ریجنل امیر کولون (جرمنی) کو اُن کے تحقیقی مقالہ جات اور سائنسی تحقیق کی کاوشوں کے اعتراف میں ’’انڈین ایسوسی ایشن برائے ترقی وٹرنری ریسرچ‘‘ کی طرف سے بھارت کے وزیر برائے زراعت نے 27؍فروری 2004ء کو ایوارڈ سے نوازا۔ مکرم ڈاکٹر صاحب آٹھ سے زائد بین الاقوامی سائنسی تنظیموں کے مستقل رکن ہیں۔
٭ مکرمہ صدف بشارت صاحبہ نے آزادکشمیر یونیورسٹی (پاکستان) کے B.Sc کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم میر نصر احمد صاحب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کرتے ہوئے طلبہ میں اوّل پوزیشن لے کر وزیراعظم پاکستان سے دو طلائی تمغے اور رول آف آنر حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ ریحانہ احمد رمشہ صاحبہ نے مدرسۃالحفظ برائے طالبات میں گیارہ ماہ چودہ روز کی ریکارڈ مدت میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ رفیعہ نور صاحبہ نے مردان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں جنرل سائنس گروپ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ فائزہ بشریٰ صاحبہ نے مردان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں جنرل سائنس گروپ میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ مریم صدیقہ صاحبہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ایم۔ایس۔سی (باٹنی) میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم ارسلان یوسف صاحب نے B.Sc (میڈیکل گروپ) میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اوّل آکر وزیراعظم پاکستان سے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ صدف بشارت صاحبہ نے B.C.Sکے امتحان میں مظفرآباد یونیورسٹی میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم وقار حمید صاحب نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے فائنل ایئر کی پراجیکٹ امیگریشن 2003ء کے مقابلہ میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر احمد ناصرالدین زکریا صاحب نے راولپنڈی میڈیکل کالج سے MBBS کے تمام سالوںمیں ہر سال طلباء میں اوّل آنے پر چار طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔
٭ مکرمہ سارہ بٹ صاحبہ بنت مکرم شاہد مسعود بٹ صاحب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا (پاکستان) سے سول انجینئرنگ کے سالانہ امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر قمر احمد شمس صاحب ورجینیا (امریکہ) کو امسال NASA کی طرف سے Exceptional Technology Achievement Medalکے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ موصوف ٹی آئی کالج ربوہ کے سابق طالب علم ہیں اور آجکل تحقیق کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔
٭ مکرمہ سارہ نعیم صاحبہ انٹرمیڈیٹ امتحان 2004ء (جنرل سائنس گروپ طالبات) میں راولپنڈی بورڈ میں اول آئی ہیں اور سند، گولڈ میڈل اور سات ہزار روپے کیش ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ کی بیٹی مکرمہ فریحہ سحر صاحبہ نے F.Sc (انجینئرنگ) کے امتحان 2004ء میں فیصل آباد بورڈ میں طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم محسن علی کامران ابن مکرم حنیف احمد کامران صاحب نے F.Sc کے امتحان 2004ء میں فیصل آباد بورڈ میں جنرل سائنس گروپ میں اول آکر گولڈمیڈل اور نقد انعام حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم سید مطا ہر جمال احمد شا ہ صا حب ا بن مکرم سید نور مبین شا ہ صاحب نے F.Sc میں فیصل آباد بور ڈ میںمیڈیکل گروپ میں دوسری اور مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ فوزیہ مبشر صاحبہ دختر میجر (ر) مبشر احمد سدھو صاحب کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں MBA کے امتحان میں اوّل آنے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے پر گورنر پنجاب نے گولڈ میڈل دیا۔