’’الفضل‘‘ ربوہ کا انڈیکس 2000ء
2000ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں شامل اشاعت اہم مضامین کے انڈیکس کی اشاعت ادارہ الفضل ربوہ کی بہت عمدہ کاوش ہے۔ اس انڈیکس میں جو قیمتی معلومات شامل ہیں اُن میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 2000ء میں ارشاد فرمودہ خطباتِ جمعہ کا خلاصہ، سال بھر کے دوران اخبار کی زینت بننے والی حضور انور ایدہ اللہ کی مجالس علم وعرفان کی کلید، 2000ء میں شائع ہونے والے اردو کلاس کے مضامین، مختلف تربیتی اور عمومی موضوعات پر شائع ہونے والے مضامین کی مکمل کلید، حضرت مصلح موعودؓ کی مجالس سوال و جواب ، نیز شخصیات، مقامات اور کتابیات کے حوالہ سے مکمل انڈیکس شامل ہے۔
’’الفضل‘‘ اخبار کے سائز کے 36؍صفحات پر مشتمل اس تفصیلی انڈیکس میں بہت سی دیگر معلومات بھی پیش کی گئی ہیں جو قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث ہوسکتی ہیں۔ امید ہے ادارہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی یہ مساعی بہت مفید ثابت ہوگی اور اس کا سلسلہ آئندہ سالوں میں بھی جاری رہے گا۔ انشاء اللہ