’’النور‘‘
جماعت احمدیہ امریکہ کا رسالہ ’’النور‘‘ جولائی و اگست 1998ء موصول ہوا ہے- خوبصورت گٹ اپ کے ساتھ قریباً ایک سو صفحات پر مشتمل اس ضخیم شمارہ میں اکثر مضامین مرکزی رسائل سے منقول ہیں- اس لئے باعث تحسین امر یہ بھی ہوگا کہ مقامی جماعتوں میں مقامی رسائل کے ساتھ مرکزی اخبارات و رسائل کی اشاعت کو بھی فروغ دیا جائے اور مقامی رسائل میں مقامی طور پر تیار کردہ دلچسپ موضوعات پر پُرمغز، ٹھوس، معلوماتی مضامین دئے جائیں-