الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2004ء کی زینت مکرم حمیدالمحامد حامد صاحب کی نظم ’’قدرت ثانیہ‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

الٰہی رنگ سے رنگین ہے ہر قدرتِ ثانی
نیابت میں مسیح پاک کے یہ شکل نورانی
وہ اِک ماہ مبیں بن کر فرازِ دہر میں ابھرا
چمک نے جس کی خیرہ کردیئے سب تاج سلطانی
اعادہ کر رہا ہے پھر سے وہ اسباق پارینہ
ترقی کے لئے لازم ہے یہ تعلیم دوہرانی
خلافت کا سدا یہ سلسلہ قائم رہے یا ربّ!
یہی فتحِ مبیں ہے اور یہی ہے فیضِ روحانی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں