انا کو مارنے کا جب ارادہ کرلیا مَیں نے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے:
انا کو مارنے کا جب ارادہ کرلیا مَیں نے
تو فہم ذات کو صیقل زیادہ کر لیا مَیں نے
وفا کا لفظ اُن کے لب سے کچھ اس شان سے نکلا
کہ حرز جان پھر یہ حرف سادہ کرلیا مَیں نے
جھکاؤ دیکھ کر دنیا کی جانب سب یہی سمجھے
قطع ان سے تعلق ہی مبادا کر لیا مَیں نے
جگر کے خون کے دھارے مری آنکھوں سے بہہ نکلے
لہو سے اپنے ہی رنگیں لبادہ کرلیا مَیں نے