انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل خان کی افسوسناک وفات
جماعت احمدیہ نیویارک کے جریدے ماہنامہ ’’نوائے ظفر‘‘ کے مارچ 1998ء کے شمارہ میں بہت سی جماعتی خبریں اور اعلانات شامل اشاعت ہیں۔ ایک افسوسناک خبر کے مطابق ایک 22؍ سالہ نوجوان جمیل خان 12؍ فروری 1998ء کو شمالی کیلیفورنیا میں برف کے ایک تودے میں دب کر ہلاک ہوگئے۔ وہ ایک مشہور Snowboarder تھے اور امریکہ کی طرف سے آئندہ اولمپک مقابلوں میں شامل ہونے والی ٹیم کے رُکن تھے۔ اُن کی نماز جنازہ میں سینکڑوں احمدیوں کے علاوہ اُن کے بہت سے مداح بھی شامل تھے۔