اُسؐ نے ہر دَور کے انسان کو عظمت بخشی – نعتیہ کلام
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 18؍دسمبر 2009ء میں شامل مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کے نعتیہ کلام ’’وہ تو ہر درد کے درمان کی صورت آیا‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
اُسؐ نے ہر دَور کے انسان کو عظمت بخشی
شرفِ انساں کے نگہبان کی صورت آیا
اُسؐ کا آنا تھا کہ ہر دَور کی قسمت جاگی
اَن گنت صدیوں کے ارمان کی صورت آیا
وہؐ صداقت کا اَمیں قول و عمل میں یکتا
اپنے کردار میں ایقان کی صورت آیا