اُسی رحیم کا ہے مہربان کا جلسہ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31دسمبر 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:
اُسی رحیم کا ہے مہربان کا جلسہ
خدا کا فضل ہے یہ قادیان کا جلسہ
پروئے پھرتے ہیں اِک عہد میں محبت کے
جدا ہے دنیا سے ان عاشقان کا جلسہ
وہ ایک نُور کی مشعل جو آج روشن ہے
اُسی کے گرد ہے یہ کُل جہان کا جلسہ