اُٹھتی نہیں کوئی بھی نظر آپؐ کے آگے – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21جنوری 2012ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کا نعتیہ کلام شائع ہوا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

اُٹھتی نہیں کوئی بھی نظر آپؐ کے آگے
بے کار ہیں سب لعل و گُہر آپؐ کے آگے
بِن آپؐ کے یہ ارض و سما کچھ بھی نہیں ہیں
اور کچھ بھی نہیں حُسنِ سحر آپؐ کے آگے
سینے میں مہکتے ہیں گلاب آپؐ کی خاطر
جھکتا ہے عقیدت سے یہ سر آپؐ کے آگے
ڈھائے ہیں زمانے نے ستم ، جُرمِ وفا پر
اب رکھا ہے ہر زخمِ جگر آپؐ کے آگے
یہ مال یہ دولت بھی کوئی چیز ہیں آقاؐ
قربان ہے یہ سارا دہر آپؐ کے آگے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں